ڈی چوک، ملازمین کا دھرنا جاری، گرفتاریوں کے بعد ملازمین ڈٹ گئے،بڑا اعلان کر دیا

ڈی چوک، ملازمین کا دھرنا جاری، گرفتاریوں کے بعد ملازمین ڈٹ گئے،بڑا اعلان کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی سرکاری ملازمین کا دھرنا ناکام بنانے کے لئے پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کر دیا گیاہے

تھانہ سیکریٹریٹ پولیس نے دھرنے کے 7 قائدین حراست میں لے لیا گرفتار افراد میں چیف آرگنائزر آل پاکستان ایمپلائز گرینڈ الائنس رحمان باجوہ شامل ہیں

ملازمین کا کہنا ہے کہ ان گرفتاریوں سے ہم ڈرنے والے نہیں ، ہم اپنا حق لے کر جاہیں گے ،تمام گرفتار ملازمین کو فوراً رہا کیا جائے اور ملازمین کا حق انکو دیا جائے۔ اگر ملازمین لیڈران کو فل فور کو رہا نہ کیا گیا تو حالات کی ذمہ دار حکومت ہو گی ۔ ملازمین کی رہائی تک تما م صوبائی ملازمین اپنے اپنے علاقوں میں دھرنا دیں ۔ملازمین کا حق دینے کے بجاے انکو زدو گوپ کیا جا رہا ہے ۔

ملازمین رہنماوں کا کہنا ہے کہ اسلا م آباد اور قریبی علاقوں کے سرکاری ملازمین جلد اسلام آباد پہنچیں راولپنڈی سے آنے والے ملازمین فیض آباد پُہنچ کر دھرنا دیں کشمیر سے آنے والے ایپکا کے ساتھی ڈھوکری چوک سرینا چوک پر دھرنا دیں سیکٹریٹ ملازمین پارلیمنٹ کے سامنے ( ڈی چوک) پہنچیں اور اپنا احتجاج رکاڈ کروائیں گرفتاریوں کے خلاف پورے ملک کے ملازمین اپنے اپنے دفتافر چھوڑ کر باہر نکلیں حکومت نے ملازمین کو دھوکا دیا ہے اس لیے سب ملازمین آج اپنے حق کے لیے ضرور نکلیں ۔

فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے ملازمین نے مین سری نگر ہائی وے دونوں سائیڈوں سے ٹریفک کے لیے بلاک کر دیا ہے اورنعرے بازی جاری ہے ملازمین رہا کرو رہا کرو رحمان باجوہ کو رہا کرورہا کرو رہا کرو ملازمین کو رہا کروکے نعرے لگا رہے ہیں

آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نےمختلف علاقوں کا دورہ کیا،آئی جی اسلام آباد نے سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا آئی جی اسلام آباد کے ہمراہ ڈی آئی جی آپریشن اور ایس ایس پی آپریشنز بھی موجود تھے آئی جی اسلام آباد نے سکیورٹی اقدامات کو سخت کرنے کا حکم دیا،اور کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لیے متبادل راستوں کا انتظام کیا جائے

اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کے احتجاج کا معاملہ ، ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد فرخ رشید کے مطابق جناح ایونیو پر ایکسپریس چوک سے ڈی چوک تک سڑک کے، دونوں اطراف ڈائیورشن لگادی یے ،ایوب چوک اور مارگلہ روڈ کو بھی متبادل راستے کے طور پر استعمال کیا جاسکتا یے، اسلام آباد ٹریفک پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کی جائے گی شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں

اسلام آباد میں پاک سیکرٹریٹ کو تالے لگ گئے، گرفتاریاں شروع

Comments are closed.