ڈپٹی کمشنر لاہور کا تبادلہ کر دیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے ایک بار پھر لاہور کے ڈی سی کو بدل دیا
ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کا تبادلہ کر دیا گیا ،مدثر ریاض کو نیا ڈپٹی کمشنر لاہور لگا دیا گیا ہے، اس ضمن میں نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، نوٹفکیشن میں لکھا گیا ہے کہ ڈی سی لاہور دانش افضال کا تبادلہ گورنر پنجاب کے احکامات پر کیا گیا ہے
دانش افضال کو گزشتہ برس 21 اکتوبر کو ڈی سی لاہور تعینات کیا گیا تھا.دانش افضال ایدیشنل سیکرٹری ٹو چیف سیکرٹری تعینات تھے جب انہیں ڈی سی لاہور لگایا گیا تھا تا اہم اب ایک برس بعد انکا تبادلہ کر دیا گیا ہے
دانش افضال سے قبل ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید کوان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔