اوکاڑہ : پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 1000کلوگرام مردہ مرغیاں تلف کردیں

اوکاڑہ باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 1000 کلوگرام مردہ مرغیاں تلف کر دیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اوکاڑہ کے باسیوں کومردہ مرغیوں کا گوشت کھانے سے بچالیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مار کرٹھوکر گاما بصیر پور سے مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی نمبر CAH 8587کوپکڑا لیا جبکہ دو افراد موقع سے فرار ہوگئے۔گاڑی سے برآمد 1000 کلوگرام مردہ مرغیاں تلف کردیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ملزمان مردہ مرغیوں کا گوشت مبینہ طور پر اوکاڑہ شہر میں ہوٹلوں اور شادی ہالز میں سپلائی کر رہے تھے۔ ملزمان کیخلاف تھانہ بصیر پور میں ایف آئی آر درج کروادی گئی۔پولیس نے گاڑی نمبر CAH 8587 کو تحویل میں لے لیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مردار اور حرام گوشت کا کاروبار کرنے والے عوام دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

Leave a reply