باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازیخان (شہزادخان نامہ نگار) کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زیرتعمیر پناہ گاہ کا دورہ کیا،انہوں نے پناہ گاہ کو ایک ہفتہ میں فنکشنل کرنے کی ڈیڈلائن د ے دی۔مخیر حضرات کے تعاون سے پناہ گاہ میں مریضوں،انکے لواحقین کو کھانا کی فراہمی بھی شروع کر دی جائے گی،کمشنر نے پناہ گاہ کے کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات بھی دیں۔انہوں نے بجلی میٹر اور واٹر بور کے لئے افسران کی ڈیوٹیاں لگائیں اور پناہ گاہ کے کیچن میں ایگزاسٹ بھی لگانے کا حکم دیا۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ پناہ گاہ میں پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کو بہتر بنایا جائے،یہ پناہ گاہ ڈیرہ غازی خان سمیت دیگر صوبوں کے عوام کو بھی ریلیف فراہم کرے گا،کمشنر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے پیڈز وارڈ کا دورہ کیا اور ڈاکٹروں سے ہسپتال میں زیرعلاج بچوں کے علاج معالجے اور ادویات کی فراہمی بارے معلومات لیں۔لیاقت علی چٹھہ نے چلڈرن وارڈ میں پولیو ورکرز کے کام کو بھی چیک کیا۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما محمد لطیف پتافی،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبیدالرشید،ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم جتوئی،ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چوہدری اظہر یوسف، ایس ای بلڈنگ محمد ارشد،ایم ایس ڈاکٹر ریاض بھی ہمراہ تھے۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved