استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات ڈیڈلاک کا شکار ہوگئے۔ قطر اور ترکیے کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات میں پاکستان نے افغان سرزمین سے دہشت گردی کے شواہد ثالثوں کو فراہم کیے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ افغانستان اپنی سرزمین سے دہشت گردی روکنے کا پابند ہے اور دوحا معاہدے کے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان عوام کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی کے مطابق مذاکرات میں ثالثوں نے پاکستان کے مؤقف کی تائید کی اور پاکستان نے واضح کیا کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں دہشت گردوں کے کنٹرول کے لیے مؤثر میکانزم پر بات چیت ہوئی، جبکہ پاکستان افغان سرزمین سے دہشت گرد حملوں کی روک تھام کے یک نکاتی مطالبے پر قائم ہے

اوکاڑہ: ای بزنس پروگرام کے حوالے سے ای لائبریری میں آگاہی سیمینار، کاروباری طبقے کی بھرپور شرکت

Shares: