کہیں ایسا نہ ہو”کواچلا ہنس کی چال "اپنی چال بھی بھول گیا” –از–فردوس جمال

میں اپنی سہیلی سے ملنے ان کے گھر گئی تھی میں ہمیشہ انکی ازدواجی زندگی پر رشک کرتی انہیں اپنے شوہر سے کوئی شکایت نہ تھی،ان کی تمام فرمائشیں شوہر پوری کرتا،حالانکہ گھر کے کاموں کے لئے ڈرائیور رکھا ہوا تھا لیکن پھر بھی گھر کی چھوٹی چھوٹی چیزیں بھی شوہر خود خرید لاتا،اس دن انکے گھر پکا کھانا مجھے بہت لذیذ لگا میں اس ڈش بنانے کی ترکیب لکھنا چاہتی تھی،

میں نے کچن میں چائے بناتی سہیلی کو آواز دی کہ کاغذ قلم چاہئے انہوں نے کہا کہ ٹیبل کے ساتھ والی دراز کھولیں کاغذ و قلم وہیں پڑے ہیں،دراز میں رکھی ہوئی ایک کاپی میں نے نکال لی تاکہ کوئی خالی ورقہ نکال سکوں میں صفحات پلٹاتے میری نظر ایک فہرست پر پڑی جس میں گھریلو ضرورت کی اشیاء کے نام درج تھے،یہ فہرست بہت دلچسپ تھی وہ ہر ہفتے ضروری ترمیم کے بعد شوہر کے ہاتھ تھماتی تھی،فہرست کچھ یوں تھی.

جان…. !

تیرے دل کی طرح سفید پنیر
تیرے جذبات کی طرح گرم مرچیں
تیرے بوسے کی طرح میٹھی شہد
تیرے لمس کی طرح ملائم صابن
تیرے قربت جیسی خوشبو
تیرے رخساروں کی طرح لال ٹماٹر
تیرے مونچھوں کی طرح زعفران
تیرے لہجے کی طرح چاکلیٹ

میں فہرست پڑھ کر لوٹ پھوٹ کر ہنسی جا رہی تھی کہ میرے سہیلی چائے کے دو کیپ لیکر پہنچ گئی،میں نے انہیں فہرست دکھا دی وہ بھی ہنس پڑی اور کہنے لگی کہ
"تم شوہر کے لئے عورت بن جاؤ وہ تمہارے لیے مرد بنے گا ”

میں گھر لوٹ گئی بڑی عید کے دن قریب تھے،شاپنگ کا موقع تھا اور یہ نسخہ اپنے شوہر پر آزمانے کے لئے میں نے ایک لسٹ تیار کرکے شوہر کو تھما دی.
جو کچھ اس طرح تھی.

لہسن تیری خوشبو جیسی
پیاز تیری ڈھکار جیسی
بینگن تیری رنگت جیسے
ٹماٹر تیری آنکھوں جیسے
گوبھی تیرے بالوں کی طرح
آلو تیرے ناک کی طرح
کالی مرچیں تیرے غصے کی طرح
کوکنگ آئل تیری بہتی ناک کی طرح
عید قربانی کے لیے بکرا تیری طرح

شوہر عید کے تیسرے دن گھر لوٹے تو ان کے ساتھ دی گئی فہرست میں سے کوئی سامان نہیں تھا ہاں البتہ ان کے ساتھ
ایک نئی نویلی دلہن ضرور ہمراہ تھی.😓

سہیلیوں کی دیکھا دیکھی شوہروں سے نت نئی فرمائشیں کرنے والی بیگمات کے لئے.😎

عربی سے ترجمہ

کہیں ایسا نہ ہو”کواچلا ہنس کی چال "اپنی چال بھی بھول گیا” –از–فردوس جمال

بقلم فردوس جمال!!!

Comments are closed.