تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنصور بلوچ) سردار غلام سرور سرکی کی دوسری برسی پر وقار تقریب منعقد کی گئی

تنگوانی کے قریب ڈیرا سرکی میں سردار غلام سرور سرکی کی دوسری برسی کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی، سماجی، مذہبی، صحافتی اور شہری رہنماؤں سمیت عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کے دوران مقررین نجیب اللہ سرکی، مجیب الرحمان سرکی، عبدالغفور نوناری، کامریڈ منظور احمد نوناری، غلام مرتضیٰ سرکی، صحافی عطاالرحمان ملک، منصور بلوچ، سہراب ملک اور دیگر نے مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے سردار غلام سرور سرکی کے دورِ حکومت میں کیے گئے ترقیاتی کاموں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تنگوانی شہر کو تحصیل کا درجہ دلانے کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر اور تعلیم کے فروغ کے لیے اہم اقدامات کیے۔

مرحوم کی خدمات کو یادگار بنانے کے لیے ایک یادگار کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو ترقیاتی کاموں کو مزید فروغ دے گی۔ اس موقع پر شرکاء نے مرحوم کی قبر پر حاضری دی، چادر چڑھائی، پھول نچھاور کیے اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ سردار غلام سرور سرکی نے نہ صرف اپنے علاقے کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا بلکہ سماجی، سیاسی اور مذہبی خدمات میں بھی ہمیشہ پیش پیش رہے۔ ان کی یاد ہمیشہ زندہ رہے گی۔

Shares: