27 دسمبر کو شہید بینظیر بھٹو کی برسی میں بھرپورشرکت کی جائے گی- الحرمین سومرو

میرپور ساکرو،باغی ٹی وی(قادرنوازکلوئی)27 دسمبر کو شہید بینظیر بھٹو کی برسی میں بھرپورشرکت کی جائے گی- الحرمین سومرو
تفصیل کے مطابق پیپلز پارٹی تحصیل میرپور ساکرو کا اجلاس تحصیل صدر مشتاق بگھیار کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں 27 دسمبر کو شہیدمحترمہ بینظیر بھٹو کی برسی میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا گیاہے الحرمین سومرو پیپلز پارٹی کے امیدوار امیر حسین ہودیو بلوچ اسد خواجہ غلام نبی کنبھر حیدر شاہ بخاری ابراہیم شورو اور دیگر نے کہا ہے کہ 27 دسمبر اس ملک کا یوم سیاہ تھا جس دن قائد جمہوریہ ملکہ بے نظیر بھٹو کو شہید کیا گیا یہ وہ جماعت ہے جس نے ہمیشہ غریبوں کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 27 دسمبر کو لاڑکانہ میں شہید ملکہ کی برسی میں میرپور ساکرو تعلقہ سے پیپلز پارٹی کے کارکنان کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

Leave a reply