بالی وڈ کے ماضی کے مقبول اداکار رضا مراد نے اپنی موت کی جھوٹی خبریں پھیلانے والے افراد کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کروا دی۔
شوبز ویب سائٹ ’پنک ولا‘ کے مطابق ایک روز قبل رضا مراد کی بارش کی وجہ سے روڈ حادثے میں انتقال کی خبریں پھیلائی گئیں اور سوشل میڈیا پر اداکار کی مغفرت کی دعائیں بھی کی جانے لگیں، اداکار کی موت کی خبریں پھیلنے کے بعد دنیا سے اداکار کے مداحوں، رشتے داروں اور دوستوں نے رضا مراد کو فون کرکے ان سے خیریت دریافت کی، جس کے بعد ہی اداکار کو اپنی موت کی خبروں سے متعلق علم ہوا۔
اداکار نے جھوٹی خبریں پھیلانے کے بعد اپنی موت کی خبریں پھیلانے والے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ دائر کروا دیا اور پولیس نے ان کی فریاد پر ایف آئی آر داخل کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی۔
خیبرپختونخوا: سیلاب متاثرہ اضلاع میں وبائی امراض پھیلنے لگے
رضا مراد نے اپنی موت کی خبریں پھیلنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے تمام مداحوں، دوستوں اور رشتے داروں کو فون پر یقین دلایا کہ وہ زندہ ہیں، ان سے متعلق پھیلنے والی خبریں غلط ہیں،بعض افراد نہیں چاہتے کہ وہ زندہ رہے، اس لیے وہ ان کے مرنے کی خبریں پھیلاتے ہیں، ایسے بے شرم لوگوں کو قانون کے کٹہرے میں ہونا چاہیے، وہ دوستوں، رشتے داروں اور مداحوں کو اپنے زندہ ہونے کا یقین دلاتے دلاتے تھک چکے ہیں، پولیس ان کے حوالے سے افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سخت اور جلد کارروائی کرے۔
اداکار نے مزید کہامیں نے کئی سال کام کیا، مگر اب مجھے یاد کرنے والا کوئی نہیں ہے اس پوسٹ میں میری سالگرہ اور جعلی تاریخِ وفات بھی شامل تھی۔ یہ ایک بہت سنجیدہ معاملہ ہے،رضا مراد نے اس واقعے کو ”شرمناک“ قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ جو بھی اس خبر کو پھیلا رہا ہے اس کا ذہن بہت چھوٹا ہے اور شاید اس نے اپنی زندگی میں کوئی بڑا کام نہیں کیااسی لیے وہ ایسے نیچے درجے کے کاموں میں مصروف ہے۔
سوشل میڈیا پر ٹرانس جینڈرز کمیونٹی کیخلاف گفتگو ،ماریہ بی سائبر کرائم ایجنسی میں طلب
رضا مراد نے زور دے کر کہا کہ ایسے جھوٹے پروپیگنڈے کو روکنا چاہیے کیونکہ یہ صرف ان کے ساتھ نہیں بلکہ دیگر فنکاروں کے ساتھ بھی ہوتا ہے،یہ سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔ یہ مسئلہ صرف میرا نہیں ہے اکثر مشہور شخصیات کو زندہ ہوتے ہوئے مردہ ظاہر کردیا جاتا ہے جو غلط ہے اور جو بھی ایسا کرے اسے سزا ملنی چاہیے۔“
حالیہ خبروں سے قبل بھی متعدد بار رضا مراد کی موت کی جھوٹی خبریں پھیلائی جا چکی ہیں اور وہ پہلے بھی اپنے زندہ ہونے سے متعلق وضاحتیں دیتے رہے ہیں،رضا مراد کی طرح دوسرے بالی وڈ اداکاروں کی موت سے متعلق بھی جھوٹی خبریں پھیلتی رہی ہیں۔
رضا مراد نے اپنی فلمی زندگی کا آغاز 1970 کی دہائی میں کیا تھا اور اب تک انہوں نے 250 سے زائد فلموں میں کام کیا ہے جن میں ہندی، بھوجپوری اور دیگر علاقائی زبانیں شامل ہیں۔