تلہ گنگ:سابق صوبائی وزیر مسلم لیگ ن کے بزرگ رہنماء ملک سلیم اقبال طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت علاقہ بھر سے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی

تلہ گنگ، باغی ٹی وی (نامہ نگارشوکت علی ملک )سابق صوبائی وزیر پاکستان مسلم لیگ ن کے بزرگ رہنماء ملک سلیم اقبال طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت علاقہ بھر سے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ان کی نماز جنازہ آبائی علاقے تلہ گنگ میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں سابق سینیٹر چوہدری تنویر احمد خان، سابق صوبائی وزیر چودھری محمد ریاض گوجر خان، سابق صوبائی وزیر چوہدری شیر علی، سابق ایم این اے سردار منصور حیات ٹمن، سابق ایم پی اے کرنل ریٹائرڈ سلطان سرخرو اعوان، سابق ایم پی اے سید تقلید رضا شاہ، سابق صوبائی وزیر سردار غلام عباس خان، سابق کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض جیلانی، کرنل ریٹائرڈ عابد خان نیازی سمیت اعلیٰ سول و فوجی حکام، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت علاقہ بھر کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔

Leave a reply