بھارتی ریاست اتر پردیش میں شادی کی تقریب کے دوران جواں سال دلہن کی اسٹیج پر موت واقع ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اترپردیش کے شہر ملیح آباد کے نواحی گاؤں بھدوانا میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ دلہن اسٹیج پر ہی گرگئی، دلہن کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

ملیح آباد پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او سبھاش چندرسروج نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں واقعے کا علم سوشل میڈیا کے ذریعے ہوا۔

سبھاش چندرسروج نے بتایا کہ بھدوانا گاؤں کے رہائشی راجپال کی بیٹی 20 سالہ شیوانگی کی شادی وویک نامی لڑکے سے ہو رہی تھی۔ دلہن نے اسٹیج پر پہنچ کردلہے کو ہار پہنایا اور چند سیکنڈ بعد ہی اسٹیج پرگرپڑی۔ایس ایچ او ملیح آباد نے بتایا کہ ابتدائی طور پر دلہن کی موت طبعی معلوم ہوتی ہے تاہم واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ادھرمصر کے شہر المنصورہ میں ایک نئی نویلی دلہن سماہ النہاس رخصتی کے دو گھنٹےبعد ہی انتقال کر گئی ۔

یہ واقعہ المنصورہ شہر میں پیش آیا جہاں اس دلہن کے شوہر کا کہنا ہے کہ شادی کے دوران ہمیں دلہن کمزوری کا شکار لگ رہی تھی کیوں کہ وہ نہ صحیح سے بیٹھ پا رہی تھی نہ ہی وہ کچھ کھا پی رہی تھی یہی ہوا کہ شادی کے کچھ دیر بعد ہی اُس نے سینے میں درد کی شکایت کی جس کے بعد وہ زمین پر گرگئی۔

اسے فوری قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے کچھ دیر بعد ہی موت کی تصدیق کردی اور وجہ دل کا دورہ بتائی۔پولیس کا کہنا ہے کہ دل کے دورے کے باوجود مقتولہ کے انتقال سے متعلق مزید تحقیقات کے لیے رپورٹ کا انتظار ہے

Shares: