جتوئی : عدالت میں جرم ثابت ہونے پرمجرم کو سزائے موت اور 1 لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی گئی

باغی ٹی وی ،جتوئی ( نذیرشجراء)عدالت میں جرم ثابت ہونے پرمجرم کو سزائے موت اور 1 لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی گئی
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ احمد نواز شاہ کی قیادت میں تھانہ شہر سلطان کی پولیس نے بہترین پراسیکیوشن اور تفتیش کے نتیجے میں مقدمہ نمبر 246/19 بجرم 376i ت پ کا ملزم محمد عرفان کو بہت کم عرصہ میں بعدالت جناب طارق مسعود ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ کی جانب سے جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور 1 لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی گئی ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احمد نواز شاہ کاکہنا تھا کہ مظفرگڑھ پولیس بروقت انصاف کی فراہمی، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لیے رات دن کوشاں ہے۔کسی بھی جرم کے سرزد ہونے،مشکوک گاڑی یا شخص یا لاوارث چیز کی اطلاع پنجاب پولیس ایمرجنسی نمبر 15 پر دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

Leave a reply