ننکانہ صاحب : روزمرہ ٹریفک حادثات سے شرح اموات خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔محمد اکرم پنوار

باغی ٹی وی ننکانہ صاحب (نامہ نگار احسان اللہ ایاز ) سیکرٹری /ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کی قیادت میں ضلعی ہیڈ کوارٹرز پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122ننکانہ صاحب میں ٹریفک حادثات کے متاثرین کی یاددہانی کا عالمی دن منایاگیا اس سلسلہ میں آگاہی واک اور سیمینار کا اہتمام کیا جس میں ریسکیو سیفٹی آفیسر علی عمران،کنٹرول روم انچارج محمد نوید و دیگر ریسکیو افسران اور ریسکیورز نے شرکت کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آ فیسر محمد اکرم پنوار نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد عوام الناس میں آگاہی پیدا کرنا ہے کہ ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی اقدامات سے حادثات میں خاطر خواہ کمی لائی جا سکتی ہے موٹرسائیکل سوار سائیڈ مرر اور ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں جبکہ گاڑی چلاتے وقت سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں تا کہ حادثات میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے۔آخر میں ملک و قوم کی سلامتی و ترقی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی سیمینار کے بعد آگاہی واک میں شرکاء نے آگاہی بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے

Comments are closed.