ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی )معذور اشخاص کو خصوصی افراد بھی کہا جاتا ہے۔ ہر سال پاکستان سمیت دنیا بھر میں3دسمبر کو معذور افراد کا عالمی دن منایا جاتا ہے، جس کا اعلان 1992ء میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی ایک قرارداد کے ذریعے کیا گیا تھا۔ اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے کے تمام شعبوں میں معذور افراد سے اظہار یکجہتی کرنا، ان کے حقوق اور فلاح و بہبود کو فروغ دینا، دنیا بھر میں انھیں درپیش مسائل اُجاگر کرنا، ان کی افادیت پر زور ڈالنا اور انھیں کسی بھی طرح کے احساسِ کمتری کا شکار ہونے سے بچاکر عام افرادکی طرح زندگی گزارنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ عالمی یوم معزور کے حوالے سے الخدمت فاٶنڈیشن ضلع ٹھٹہ کی جانب سے خصوصی افراد سے اظہار یکجتی منانے کے لیٸے مکلی اور شہر ٹھٹہ میں قاٸم خصوصی بچوں کے اسکول میں اظہار یکجہتی اور توجہ کی ایک مختصر ریفریشمنٹ تقریب کا احتمام کیا تاکہ بچوں کے ذہنوں سے احساس کمتری کا خاتمہ کیا جاسکے۔ اس موقع پر اسکول کے پرنسپل طارق علی دایو، صدر الخدمت فاٶنڈیشن ضلع ٹھٹہ عبدالمجید سموں، ناٸب امیر جماعت اسلامی غلام شفیع سموں، جنرل سکریٹری الخدمت محمد ریاض جیلانی سمیت محمدعلی خٹک، صادق لاکھو، ناٸب قیم محرم خاصخیلی، محبوب ٹھینگو و دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ان خصوصی بچوں کے ساتھ مختلف اکٹی ویٹی بھی کی۔
دوسری طرف معزوروں کے عالمی دن کے موقع پر آرتھوپیڈک وارڈ کے انچارج اور مریضوں کے لئے مسیحا نوجوان احمد علی خاصخیلی نے اسپیشل افراد کو اپنی فیملی کی طرف سے وھیل چئیر تقسیم کیں انہوں نے ناصرف اسپتال کے مختلف شعبوں میں وھیل چئیر تقسیم کیں بلکہ ہر ضرورت مند کو وھیل چئیر تقسیم کی احمد علی خاصخیلی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ آرتھوپیڈک وارڈ میں لاتعداد مریض اتے ہیں جو بہت زیادہ غریب ہوتے ہیں اور وہ اپنا علاج بھی نہیں کراسکتے ان میں سے جو معزور ہوجاتے ہیں ان کے لئے میں نے اپنی فیملی ممبران سے مشاورت کرکے اپنی فیملی کے خرچے سے ان کے لئے اعلیٰ کوالٹی کی وھیل چئیر منگا کر تقسیم کررہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے.
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved