ننکانہ :5 دسمبر بین الاقوامی رضاکاروں کا عالمی دن منانے کے حوالے سے سیمینار اور واک

ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )انسانیت کی خدمت کے لئے رضا کاروں کا انمول کردار قابل ستائش ہے۔محمد اکرم پنوار
تفصیل کے مطابق ضلعی ہیڈ کوارٹرز پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب میں 5 دسمبر بین الاقوامی رضاکاروں کا عالمی دن منانے کے حوالے سے سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا۔جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کی۔ سیمینار میں ریسکیو سیفٹی آفیسر علی عمران، اسٹیشن کوارڈینیٹر کامران علی، میڈیا کوارڈینیٹر علی اکبر کے ساتھ تمام ریسکیو آفیسرز و ریسکیورز اور کثیر تعداد میں وولنٹئیرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رضا کاروں کا عالمی دن پوری دنیا میں منایا جاتا ہے اس دن کو منانے کا مقصد تربیت یافتہ رضا کاروں کو قدرتی آفات و سانحات میں مصیبت زدہ افراد کی مدد کرنے پر خراج تحسین پیش کرنا ہے اس کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کے نوجوانوں کو اس کار خیر میں حصہ لینے کے لئے ریسکیو رضا کار بننے کی ترغیب دینا ہے۔انہوں نے انسانیت کی خدمت کے عظیم مشن کی طرف بنیادی قدم قرار دیا کیونکہ بڑے حادثات اور قدرتی آفات میں یہ ریسکیو رضا کار کسی بھی ادارے میں ریڑھ کی ہڈی کی اہمیت رکھتے ہیں۔ آ خر میں رضا کاروں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ عوام الناس کی خدمت بلا امتیاز جاری رکھیں گے۔آگاہی واک میں شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے

Comments are closed.