اسلام آباد (رضی طاہر سے) پنجاب میں بڑی تبدیلیوں کی خبریں زیرگردش ہیں مگر وزیراعلیٰ پنجاب کے بدلنے کے کوئی امکانات نہیں، باخبر حلقوں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ابھی پنجاب میں نئی کشمکش شروع نہیں کرنا چاہتے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بدلنے کے عمل کے دوران پارٹی وفاداریاں بدلنے کا سلسلہ بھی عروج پکڑ جاتا ہے اور حالیہ صورتحال کے پیش نظر عمران خان کسی بڑے ایڈونچر سے بچنے کیلئے کوئی ایسی تبدیلی نہیں کریں گے، ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس ریفارمز کے حوالے سے خصوصی طور پر وزیراعظم پنجاب کی کارکردگی سے نالاں ہیں،جبکہ ڈینگی کی صورتحال پر بھی سخت برہم ہوئے مگر اس کے باوجود پنجاب میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی عندیہ نہیں دیا گیا۔
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے خود پنجاب کو زیادہ وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ تمام تر خامیوں کو دور کرسکیں۔