پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بچھر نے انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا سے 9 مئی کیس میں سنائی گئی 10 سال قید کی سزا کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ملک احمد بچھر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ فیصلہ سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمے کا نتیجہ ہے، اور ان کے خلاف آئینی و قانونی تقاضے پورے کیے بغیر سزا سنائی گئی۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد عدالتوں کو حکومت کے تابع کر دیا گیا ہے، اور 9 مئی سے متعلق مقدمات میں ایسے فیصلوں کی پہلے ہی توقع تھی۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ جیسے ہی فیصلے کی تحریری کاپی موصول ہو گی، وہ اسے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔

یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے گزشتہ روز 9 مئی کے پُرتشدد مظاہروں کے مقدمے میں ملک احمد خان بچھر کو 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ اپوزیشن جماعتوں نے اس فیصلے کو سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔

ٹرمپ کا اوباما پر سنگین الزام، غدار قرار دیا

ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ مزید 3 روز جاری رہے گا

کوئٹہ: سیاہ کاری کے الزام میں باپ نے بیٹی اور بھانجے کو قتل کر دیا

Shares: