انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ اور راحت بیکری چوک میں گاڑیاں جلانے کے دو مقدمات کا فیصلہ محفوظ کر لیا، دونوں مقدمات کا فیصلہ پیر 11 اگست کو سنایا جائے گا۔
عدالت نے دونوں کیسز کا جیل ٹرائل مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کیا۔ جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں رات گئے تک سماعت کی اور کہا کہ وقت کی کمی کے باعث فیصلہ فوری سنانا ممکن نہیں تھا۔پہلے کیس میں تھانہ شادمان کو جلانے کے واقعے میں 41 ملزمان کے خلاف چالان پیش کیا گیا، جن میں سے 25 کا باقاعدہ ٹرائل ہوا، 15 کو اشتہاری قرار دیا گیا جبکہ ایک ملزم دوران سماعت وفات پا گیا۔ مقدمے میں 45 سرکاری گواہان نے بیانات ریکارڈ کرائے۔
دوسرے کیس میں جناح ہاؤس کے قریب راحت بیکری چوک پر پولیس گاڑیاں جلانے کے الزام میں 17 افراد کا ٹرائل کیا گیا، 7 کو اشتہاری قرار دیا گیا جبکہ ایک ملزم وفات پا چکا ہے۔ اس مقدمے میں 65 گواہان نے شہادت دی۔
نیب کا لوٹی گئی قومی دولت کی بازیابی اور عوامی مفاد کے تحفظ کے عزم کا اعادہ