باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) شیخوپورہ میں ریلوے پھاٹک رسولنگر پر انڈر پاس بنانے کا منصوبہ تکنیکی بنیادوں پر حکومت پنجاب نے ختم کر دیا ہے اور اب ریلوے پھاٹک رسولنگر پر فلائی اوور تعمیر ہوگا اس بارے میں محکمہ ہائی وے کے حکام کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیر ڈیزاسٹرمینجمنٹ میاں خالد محمود نے انڈر پاس کی تعمیر کا منصوبہ منظور کروایا تھا مگر اس منصوبہ کی زد میں ممکنہ طور پر ضلع کچہری کی متعدد عدالتیں کوٹھیاں دوکانیں اور غریب بستیوں کے مکانات آجانے کشادہ انڈر پاس کی تعمیر کے لیے جگہ دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے اس منصوبہ کو موجودہ صوبائی حکومت نے ڈراپ کر دیا ہے ذرائع کے مطابق فلائی اوور کی تعمیر کی خاطر نقشہ تیار کر لیا گیا ہے

Shares: