صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی اہم ملاقات میں آئندہ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی طے پا گئی، جس کے تحت پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے سینیٹ الیکشن مل کر لڑنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) کے دو، دو امیدوار جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ایک امیدوار کو سینیٹر منتخب کرایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے طلحہ محمود اور روبینہ خالد، جبکہ جے یو آئی (ف) کی طرف سے عطا الحق دریش اور دلاور خان کے ناموں پر اتفاق ہوا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے نیاز احمد کو سینیٹر بنانے پر مشاورت مکمل ہو چکی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق یہ سیاسی اتحاد سینیٹ انتخابات میں بلا مقابلہ کامیابی یا ووٹنگ دونوں صورتوں میں ایک ہی حکمت عملی پر کاربند رہے گا، جس کا مقصد تینوں بڑی جماعتوں کے مابین تعاون اور سینیٹ میں اثر و رسوخ کو برقرار رکھنا ہے۔

اسرائیل کا دمشق میں صدارتی محل اور وزارت دفاع پر بڑا فضائی حملہ

سنگاپور میں آئی سی سی سالانہ اجلاس آج، اہم معاملات زیر غور آئیں گے

بنگلادیش کے خلاف ٹی20 سیریز ،پاکستان ٹیم ڈھاکا پہنچ گئی

ریاست مخالف سوشل میڈیا سرگرمیاں،علیمہ خان سائبر کرائم میں طلب

Shares: