وفاقی حکومت نے آزاد جموں و کشمیر میں ہڑتال اور احتجاجی کال کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم نے وفاقی وزراء امیر مقام اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو مظفرآباد پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے، جو حکومتِ پاکستان کی جانب سے عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ ابتدائی مذاکرات کریں گے۔ دونوں وزراء اس معاملے پر آزاد جموں و کشمیر حکومت سے بھی مشاورت کریں گے۔ادھر وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 29 ستمبر کی ہڑتال سے خود کو دور رکھیں۔
یاد رہے کہ راولاکوٹ میں "معرکہ حق” جلسے کے دوران تمام سیاسی قیادت نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو یقین دہانی کرائی کہ عوامی حقوق کے نام پر دی گئی ہڑتال کی کال کو ناکام بنانے کے لیے حکومت قانون کے مطابق جو بھی اقدامات اٹھائے گی، اس کی بھرپور حمایت کی جائے گی۔تاجر برادری اور ٹرانسپورٹروں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ ہڑتال میں شریک نہ ہوں۔
شہباز شریف اور کویتی ولی عہد کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
آئی سی سی نے امریکی کرکٹ کی رکنیت معطل کر دی
9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان کی دو درخواستیں خارج
پاکستان اور ہنگری کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
‘غزہ انسانیت اور عالمی ضمیر کا قبرستان بن چکا ہے، اسحٰق ڈار