حکومت نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے-
وزارت غذائی تحفظ نے کہا ہے کہ قیمتوں میں توازن اور عوامی سہولت کے لیے چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےگزشتہ سیزن میں چینی وافر ذخائر موجود ہونے پربرآمد کی گئی، یہ تاثر غلط ہے کہ ملک میں عوامی ضروریات کے مطابق چینی کی وافر مقدار موجود نہیں۔
دریں اثنا ملک میں چینی مزید مہنگی ہوگئی، ملک میں چینی کی اوسط قیمت 180 روپے 93 پیسے فی کلو پر پہنچ گئی جبکہ چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 195 روپے فی کلو تک ہوگئی وفاقی ادارہ شماریات نےچینی کی قیمتوں کے نئے اعدادو شمار جاری کردیے، ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران چینی کی اوسط قیمت میں3 روپے77 پیسےفی کلوکا اضافہ ہوا ہے۔
ملک میں چینی کی اوسط قیمت 180 روپے93پیسےفی کلو ہوگئی ہے جبکہ گذشتہ ہفتے چینی کی اوسط قیمت 177 روپے 16 پیسےفی کلو تھی، ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط قیمت 143روپے 38 پیسےفی کلوتھی۔