ڈیرہ غازی خان اور تونسہ کے چڑیا گھر کو بہتر کرنے کا فیصلہ – مزید جانور اور پرندے لائے جائیں گے۔کمشنر

ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگار): ڈیرہ غازی خان اور تونسہ کے چڑیا گھر کو بہتر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مزید جانور اور پرندے لائے جائیں گے۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے وائلڈ لائف پارک کا دورہ کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں۔غیر قانونی طور پر شکارکئے گئے باز،پانچ شکرے اور دیگر پرندوں کو کھلی فضا میں آزاد کیا ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف محمد حسین گشکوری نے بریفنگ دی ۔ اے سی آر محمد عامر جلبانی اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔کمشنرنے شیر کا جوڑا تونسہ چڑیا گھر کیلئے بھیجنے کے احکامات جاری کئے اور وائلڈ لائف پارک میں جانوروں اور پرندوں کے معلوماتی بورڈ ز بہتر کرنے کی ہدایات دیں۔انہوں نے کہا کہ چڑیا گھر کی آبشار،سلائیڈنگ اور سوئمنگ پول کو فنکشنل کرایا جائے۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے شیر،بھیڑئیے،زیبرا ،موراور دیگر پرندوں اور جانوروں کے پنجرے دیکھے۔انہوں نے پرندوں اور جانوروں کی خوراک اور صحت پر بھرپور توجہ دینے کی بھی ہدایت کی۔کمشنر سے چڑیا گھر آنے والے سکول کے بچوں سے بھی ملاقات کی اور تصاویر بنوائیں۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ موسم کی مناسبت سے خوراک اوررہائش کا خاص خیال رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جنگلی حیات کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔پرندوں اور جانوروں کا غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

Leave a reply