مزید دیکھیں

مقبول

مودی کے اقدام سے بھارتی معیشت تباہ، ائیر لائن انڈسٹری کریش کرگئی

بھارتی وزیراعظم مودی کے اقدامات سے بھارتی ائیرلائن...

لڑانے رکوانے گیا نوجوان گولیاں لگنے سے زخمی

قصور لڑائی میں چھڑوانے گئے نوجوان کو گولیاں لگ گئی،زخمی...

ہمارے اعتراضات کو تسلیم کریں آپ کے ساتھ نہیں چل سکتے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو...

پی آئی اے کے 51 سے 100 فیصد شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ

پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے کے 51 سے 100 فیصد شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے نجکاری کمیشن نے اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ یہ فیصلہ پی آئی اے کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور مالی استحکام کے لیے کیا گیا ہے۔

نجکاری کمیشن کے مطابق، پی آئی اے کی نجکاری کے لیے اظہار دلچسپی کی درخواستوں کی آخری تاریخ 3 جون 2025 رکھی گئی ہے۔ اس تاریخ تک متوقع سرمایہ کار اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔کمیشن نے مزید بتایا کہ نجکاری کے ذریعے پی آئی اے کا مینجمنٹ کنٹرول بھی متوقع سرمایہ کار کو منتقل کر دیا جائے گا۔ یہ اقدام پی آئی اے کی کارکردگی میں بہتری لانے اور کمپنی کو منافع بخش بنانے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔کمیشن کے مطابق، نئے سرمایہ کاروں کو متعدد مراعات دی جائیں گی۔ ان مراعات میں نئے جہاز خریدنے یا لیز پر لینے پر 18 فیصد جی ایس ٹی کی چھوٹ شامل ہے۔ اس کے علاوہ، سرمایہ کاروں کو پی آئی اے کی بیلنس شیٹ میں شامل کچھ واجبات کی منتقلی کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

اس کے ساتھ ساتھ بعض ٹیکسوں اور قانونی مقدمات کے حوالے سے تحفظ یا کوریج بھی فراہم کی جائے گی تاکہ سرمایہ کاروں کو قانونی پیچیدگیوں سے بچایا جا سکے اور وہ اپنے کاروبار پر توجہ مرکوز کر سکیں۔یہ اقدام پی آئی اے کی مالی حالت کو مستحکم کرنے اور قومی ایئرلائن کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کے لیے ضروری ہے تاکہ وہ جدید چیلنجز کا مقابلہ کر سکے اور زیادہ موثر طریقے سے کام کر سکے۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan