بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باعث پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، اسٹیٹ بینک کے مطابق موجودہ ذخائر صرف دو ماہ کی درآمدات کے برابر رہ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کی بیرونی ادائیگی کے بعد ملکی مجموعی ذخائر کم ہو کر 14 ارب 23 کروڑ ڈالرز رہ گئے ہیں۔کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ 94 لاکھ ڈالرز کمی کے بعد 5 ارب 26 کروڑ ڈالرز کی سطح پر آ گئے۔یکم اگست کو ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 49 کروڑ ڈالرز تھے، جو اب نمایاں کمی کے بعد کم ترین سطح کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

ماہرین کے مطابق زرِمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی سے درآمدات، کرنسی استحکام اور معاشی بحالی پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

عمر ایوب نااہلی ریفرنس، الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کردی

Shares: