ڈیل یا ڈھیل، آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو ملی بڑی خوشخبری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو بڑی خوشخبری ملی ہے.فریال تالپورکی نااہلی کے لیے درخواست پرسماعت ہوئی،درخواست گزارکی عدم پیروی پرپٹیشن خارج کر دی گئی.
درخواست گزارایم پی اے ارسلان تاج کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا،فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرا دیا،فاروق ایچ نائیک نے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار پر اعتراض اٹھا دیا،الیکشن کمیشن نے درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی،
رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے فریال تالپور کی نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی تھی
تحریک انصاف کے وکیل کا کہنا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ میں درخواست اقامہ ظاہر نہ کرنے سے متعلق ہے، سیکرٹری سندھ اسمبلی نے خط لکھا ہے کہ فریال تالپور کی نااہلی کا کیس نہیں بنتا، سیکرٹری سندھ اسمبلی کے خط کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،
فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا
فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے سنایا بڑا فیصلہ
تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا