حکومت نے دینی مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق نیا مسوودہ جے یوآئی کو دے دیا، جس میں جے یو آئی کو 2019 کا معاہدہ تسلیم کرنے سمیت دیگر آپشن دیے گئے ہیں۔

باغی ٹی وی کے مطابق حکومت کی جانب سے دینی مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے نیا مسوودہ جے یو آئی کو دے دیا گیا۔سینیٹر کامران مرتضیٰ مولانا فضل الرحمان کو مسودے سے آگاہ کریں گے اور مولانا فضل الرحمان پارٹی کی مجلس شوریٰ اور دینی مدارس کو اعتماد میں لیکر جواب دیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹرکامران مرتضیٰ اورحکومت کی قانونی ٹیم کےدرمیان مشاورت جاری ہے ، جے یو آئی (ف) کو 2019 کا معاہدہ تسلیم کرنے سمیت دیگر آپشن دیے گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ وزارت تعلیم کے تحت رجسٹریشن کرانا چاہتے ہیں تو حکومت تعاون کرنے کیلئے تیار ہے، نئی قانون سازی کے تحت ڈی سی اور وزارت داخلہ کے تحت رجسٹریشن کرانا چاہتے ہیں تویہ بھی ممکن ہے۔اس حوالے سے جے یو آئی رہنما کامران مرتضیٰ نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے دینی مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق مسودہ دیا ہے، مولانا فضل الرحمان سے مشاورت کروں گا۔ دینی مدارس کی رجسٹریشن کی قانون سازی اسلام آباد کی حدتک تھی، صوبوں سے متعلق قانون سازی وفاق نہیں کر سکتا۔

ہم مدرسہ بنانے اور چلانے والوں کی اولاد ہیں،طاہر اشرفی

کراچی، گھر میں سلنڈر دھماکا، 6 افراد زخمی

پی ٹی آئی بیرونی ایجنڈے پر چل رہی ہے، شرجیل میمن

بھارت یسین ملک کو پھانسی گھاٹ چڑھانا چاہتا ہے، مشعال ملک

Shares: