شمال مشرقی بحیرہ عرب میں موجود ڈیپ ڈپریشن آج رات تک سمندری طوفان کی شکل اختیار کر سکتا ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں میں اس کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سسٹم کے زیرِ اثر تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، ٹنڈو محمد خان، حیدرآباد، مٹیاری اور جامشورو میں جبکہ کراچی ڈویژن کے چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ صوبے کے دیگر حصوں میں گرم اور خشک موسم برقرار رہے گا۔سندھ کے ساحلی علاقوں میں 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جو 55 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جا سکتی ہیں۔ ماہی گیروں کو اتوار تک گہرے سمندر میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ آندھی اور بجلی سے کچی آبادیوں کے کمزور ڈھانچوں، چھتوں، دیواروں، بجلی کے کھمبوں، بورڈز، گاڑیوں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔کراچی میں ہفتے کے روز موسم زیادہ تر ابرآلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، ساتھ ہی ہلکی پھوار پڑ سکتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے جبکہ صبح کے وقت نمی 75 سے 85 فیصد اور شام کے وقت 60 سے 70 فیصد تک رہ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جاری ایڈوائزری میں کہا گیا تھا کہ 4 سے 6 اکتوبر کے دوران خلیج بنگال اور شمالی بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں مزید مضبوط ہونے کی توقع ہے۔

عوامی ایکشن کمیٹی سے معاملات طے، معاہدے پر جلد دستخط متوقع

سندھ ایمپلائز الائنس نے دھرنا مؤخر اور احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا

اسرائیلی افواج کے وحشیانہ حملے، مزید 63 فلسطینی شہید، 227 زخمی

اسرائیلی محاصرے کو توڑنے کے لیے مزید 11 کشتیاں غزہ کی جانب روانہ

Shares: