ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی)ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کا ایکسیئین ڈسٹرکٹ بلڈنگس کے انتقال پر شدید افسوس کا اظہار –
تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری نے ایکسیئین ڈسٹرکٹ بلڈنگس جاوید شیخ کے اچانک انتقال ہونے پر اپنے شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک محنتی اور مخلص افسر تھے، ضلع ٹھٹھہ میں ان کی گئی خدمات قابل تعریف ہیں جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا – انہوں نے کہا کہ مرحوم کو اللہ تعالیٰ اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور ان کے تمام لواحقین عزیز و اقارب کو یے صدمہ برداشت کرنے کی طاقت اور صبر و جمیل کی توفیق عطا فرمائے – ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم کے لواحقین سے مجھ سمیت ضلعی انتظامیہ اور تمام محکموں کے افسران و عملہ برابر کے شریک ہیں –
Shares: