دیوانی مقدمات کا فیصلہ کتنے عرصے میں ہو گا؟ وفاقی وزیر قانون نے بتا دیا

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ 72 سال کے آرکائیو کی ایپ تیار کی گئی ہے جس کا وزیراعظم افتتاح کریں گے ،اسٹینڈنگ کمیٹی نےسول پروسیجرترمیمی بل منظورکرلیا ہے اپوزیشن کے کم از کم 3ارکان نے ترمیمی بل کی حمایت کی ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مسائل کے حل کے لیے عمران خان کو نجات دہندہ منتخب کیاگیا ،پی ٹی آئی عوام کی تقدیر بدل دے گی ،وزارت قانون نے قانون میں جو اصلاحات ایک سال میں کیں ان سے قوم کو آگاہ کریں گے .عمران خان نے عوام کو مسائل سے نکالنے کا عزم کیا ہے

حکومت نے کچھ کیا تو عدلیہ کے کام میں مداخلت تصور کی جائے گی: فروغ نسیم

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ آج بہت بڑا دن ہے،کمیٹی نےسول پروسیجرترمیمی بل منظورکرلیا ہے، دیوانی مقدمات کے فیصلے سال سے‌ڈیڑھ سال میں ہوا کریں گے، اس سے قبل دیوانی مقدمات کے فیصلے کئی سالوں میں ہوتے تھے ،ملکی قوانین وزارت قانون کی ویب سائٹ پر موجود ہیں، وزارت قانون کی ایپ بھی بنا دی گئی ہے، اب سب تک ملکی قوانین کی رسائی ہو گی،

فروغ نسیم کا مزید کہنا تھا کہ 72 سال کے آرکائیو کی ایپ تیار کی گئی ہے جس کا وزیراعظم افتتاح کریں گے ،لا ڈویژن نے ایک سال نئب 22 قوانین بنائے ہیں، مددکی منتظرخواتین وبچوں کےلیےخصوصی ایکشن پلان تیارکیاگیاہے،55ملین صارفین کو انٹرنیٹ پر ان قوانین تک رسائی ہو گی ،844 قوانین ایپ پراپ لوڈکردیئےگئےہیں، 8 قوانین کو مختلف کمیٹیوں اور اسمبلیوں سے پاس کروانا ہے .

Comments are closed.