کراچی کے مضافاتی علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں زیر تعمیر ہسپتال کی دیوار گرنے سے ڈاکٹر اور سابق پولیس افسر جاں بحق جبکہ ایک راہگیر خاتون شدید زخمی ہو گئی۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 کے عہدیدار حسن خان نے بتایا کہ ہسپتال کے مالکان نے شاہ لطیف ٹاؤن میں ہسپتال سے ملحقہ ایک پلاٹ حاصل کیا تھا جہاں اس کی توسیع کے لیے تعمیراتی کام جاری تھا۔حسن خان نے کہا کہ تعمیراتی کام کے دوران دیوار اچانک گر گئی جس کے نتیجے میں قریب میں موجود 3 لوگ زخمی ہوئے اور 65 سالہ ڈاکٹر رسول بخش ابڑو اور ریٹائرڈ پولیس انسپکٹر 65 سالہ خادم حسین لاشاری جاں بحق ہو گئے۔حسن خان نے تصدیق کی کہ جاں بحق ہونے والے دونوں شہری نجی ہسپتال کے مالک تھے، حادثے میں ایک راہگیر خاتون بھی زخمی ہوئیں جن کی شناخت رقیہ عرفانی کے نام سے ہوئی۔حسن خان نے کہا کہ خاتون کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) لے جایا گیا، جہاں ان کی ایک ٹانگ کاٹ دی گئی اور ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ زخمی خاتون کے نابالغ بچے کو چوٹیں آئیں اور اسے جائے حادثہ پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔حسن خان کا کہنا تھا کہ بغیر کسی منصوبہ بندی کے ہسپتال کی تعمیر کے باعث حادثہ پیش آیا، انہوں نے بتایا کہ ہسپتال کی ایک دیوار کے ذریعے توسیع کی جا رہی تھی اور اسے موجودہ اسٹرکچر سے جوڑا جا رہا تھا جس کے دوران دیوار گرگئی۔
بریگیڈیئر (ر) اسلم گھمن کو پی ٹی آئی نے پارلیمانی پارٹی اجلاس سے باہر نکال دیا
ساری رات ڈانس کروانا اور ہاتھ میں تسبیح پکڑ کر پھیرنا، کیا یہ اخلاقیات ہے؟عبدالقادر پٹیل
غیر ملکی کوچز لگانے کافائدہ کیا ہے؟سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف کی باغی ٹی وی سے گفتگو