مسلسل دو میچز میں شکست: میزبان قطر ورلڈکپ سے باہرہوگیا

0
36

فیفا ورلڈکپ میں گروپ اے کے میچ میں سینیگال نے قطر کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔قطرسے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کو کھیلے گئے میں سینیگال کی جانب سے پہلا گول 41ویں منٹ میں بولائے نے کیا جبکہ7 منٹ بعد ہی فامارا نے دوسرا گول کر کے ٹیم کو 2 صفر کی برتری دلائی۔

تاہم میچ کے 78ویں منٹ میں قطر کے محمد منطاری نے گول کیا لیکن پھر 84 ویں منٹ میں سینیگال کے بامبا نے تیسرا گول داغ دیا ۔ مقررہ وقت تک اسکور 1-3 رہا یوں سینیگال نے میزبان قطر کو شکست دے دی۔

 

گروپ اے میں قطر نے ابھی ایک میچ کھیلنا ہے پر مسلسل 2 میچز میں شکست کے بعد قطر کی ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے کی امیدیں دم توڑ گئیں۔قطر رواں ورلڈکپ سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم ہے۔اس گروپ میں اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کی دوڑ میں سینیگال کے ساتھ ایکواڈور اور نیدرلینڈز شامل ہیں ۔

 

 

 فیفا ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز اور اِیکواڈور کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر ہوگیا۔

 

خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 19 ویں میچ میں نیدرلینڈز اور اِیکواڈور کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر ہوگیا۔نیدرلینڈز کی جانب سے کھیل کے چھٹے منٹ میں کوڈی گیکپو نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی جس کو اِیکواڈور نے اینر ویلنشیا نے 49 ویں منٹ میں گول کر کے برابر کیا۔

 

 

 

Leave a reply