فیصل آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا گیا 264 رنز کا ہدف قومی ٹیم نے 49.4 اوورز میں حاصل کرلیا۔پاکستان کی جانب سے سلمان علی آغا نے 62، محمد رضوان نے 55 اور فخر زمان نے 45 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔جبکہ صائم ایوب نے 39، محمد نواز نے 9 اور بابر اعظم صرف 7 رنز بنا سکے۔جنوبی افریقہ کے لنگی نگیڈی، ڈونووین فریرا اور کوربن بوش نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جارج لنڈے اور بجورن فورچوئن کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.1 اوورز میں 263 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔پروٹیز کی جانب سے کوئنٹن ڈی کوک 63، لوان ڈرے پریٹوریئس 57، کپتان میتھیو بریٹزکے 42 اور کوربن بوش 41 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور نسیم شاہ نے 3،3، صائم ایوب نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
سندھ ہائی کورٹ کا کے الیکٹرک ملٹی ایئر ٹیرف پر کارروائی روکنے کا حکم
بھارت: مسافر ٹرین اور مال گاڑی میں تصادم، 8 افراد ہلاک
اسحاق ڈار کا 27ویں آئینی ترمیم پر اتحادیوں سے مشاورت کا اعلان








