ڈیفنس پولیس مقابلہ ، تفتیش نے نیا رخ اختیار کر لیا
ڈیفنس میں پولیس مقابلے میں ملزمان کی اموات کی تحقیقات کرنے والی تفتیشی حکام نے 5 ہتھیاروں سے مقابلے کے دوران پولیس پر فائرنگ کی تصدیق کردی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کی جانب سے کچھ روز قبل شہر قائد کے پوش علاقے ڈیفنس میں مقابلے کے بعد پانچ مطلوب ملزمان کو موت کے گھاٹ اتارا گیا تھا، مقابلے پر اہل علاقہ اور ملزم عباس کی مالکن نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔تفتشی حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ملنے والے خول میچ کرگئے ہیں،ملزمان کی جانب سے پانچ ہتھیاروں سے مقابلے کے دوران پولیس پارٹی پر فائرنگ کی گئی تھی۔ملزمان کے اسلحے سے نکلی ہوئی گولی اہلکار کی بلٹ پروف جیکٹ پر لگی تھی، پھر بھی مزید تفتیش کےلیے ڈی ایس پی کی سربراہی میں ٹیم شواہد جمع کررہی ہے۔
تفتیشی حکام کے مطابق مقابلے میں شامل پولیس اہلکاروں کے بیانات قلمبند کرلیے جبکہ محلے داروں کے بیانات بھی قلمبند کرلیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ چند روز قبل کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مبینہ پولیس مقابلے میں 5 ڈاکؤوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا تھا تاہم بعدازں ایک خاتون کا بیان سامنے آنے کے بعد مقابلہ مشکوک ہو گیا تھ