ڈیفنس کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان پر تشدد کے واقعے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، واقعے کا نشانہ بننے والا نوجوان سدھیر اور اس کا خاندان گھر چھوڑ کر نامعلوم مقام پر منتقل ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سدھیر رنچھوڑ لائن کا رہائشی ہے اور واقعے کے وقت اپنی بہن کلپنا کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا۔ واقعے کے بعد متاثرہ خاندان کے فلیٹ پر تالا لگا ہوا پایا گیا۔واقعے میں ملوث مرکزی ملزم سلمان فاروقی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ملزم کو تھانہ گذری منتقل کیا گیا ہے، جہاں اس سے تفتیش جاری ہے۔

ڈی آئی جی اسد رضا کا کہنا تھا کہ ملزم کے گھر اور دفتر پر چھاپے بھی مارے گئے، اور اسے جلد ہی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں واضح طور پر تشدد کے مناظر موجود ہیں، اور سلمان فاروقی کا بیان قلمبند کیا جا رہا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمہ واقعے کے وقت موجود ایک عینی شاہد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، اور ویڈیو بنانے والے شخص کو بھی شاملِ تفتیش کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا کہ متاثرہ شہری اور عینی شاہد کا بیان مقدمے کا حصہ بنایا جائے گا، تاکہ کیس کو مضبوط اور مثالی بنایا جا سکے۔

یاد رہے کہ یہ واقعہ عوامی سطح پر شدید غم و غصے کا باعث بنا، اور سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔

وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کے ٹیرف پر نظرثانی کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی

عمران خان کا چوتھی بار بھی پولی گرافک ٹیسٹ سے انکار

Shares: