سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ نے ملاقات کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں پائیدار دفاعی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا جبکہ مشترکہ تربیتی اقدامات اور ہوا بازی کی صنعت میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سربراہ پاک فضائیہ نے انفراسٹرکچر کی ترقی کے جاری منصوبوں اور تربیتی شعبے کی تشکیل نو سے متعلق آگاہ کیا۔ ایئر چیف کا کہنا تھا کہ تزویراتی اقدامات کے ذریعے پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں اور ملٹی ڈومین وارفیئر میں تکنیکی برتری کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔

ایئر چیف نے مزید کہا کہ پاکستان اور بحرین کے دیرینہ مذہبی اور تاریخی تعلقات ہمیشہ سے مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں۔

غزہ میں نسل کشی ہورہی ہے، ذمے دار نیتن یاہو ہیں: ترک صدر اردوان

بھارت اگلے ماہ سب سے بڑی ڈرون اور کاؤنٹر ڈرون مشق کرے گا

فلسطینی ریاست قائم ہونی چاہیے، حماس کی کوئی گنجائش نہیں،امریکی صدر

امریکا: سیکریٹ سروس کا بڑا ایکشن، ایک لاکھ سے زائد سم کارڈز کا نیٹ ورک تباہ

Shares: