کندھ کوٹ میں یوم دفاع کے موقع پر شہداء کو خراج تحسین پیش

کندھ کوٹ (باغی ٹی وی ،نامہ نگارمختیاراعوان): پورے ملک کی طرح کندھ کوٹ میں بھی یوم دفاع کے موقع پر شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کشمور، امیر فضل اویسی کی ہدایت پر یہ ریلی ڈپٹی کمشنر آفس سے گھنٹہ گھر تک نکالی گئی۔

اس ریلی میں وفاقی اور صوبائی محکموں کے افسران اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ 6 ستمبر یوم دفاع قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ اس دن 1965 کی جنگ میں پاکستانی فوج کی بہادری اور قربانیوں کو یاد کیا جاتا ہے۔ پاکستانی فوج نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک کی حفاظت کی اور بھارت کو عبرت ناک شکست دی۔ ہم پوری قوم ان شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔

Comments are closed.