پانچ پانچ ہزار دیہاڑی پر مہاجر کیمپوں میں جلسے کیلئے لوگ لائے جا رہے،انکشاف

0
167
jlasa

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور ترجمان اختیارولی خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل پر لاہور میں جلسہ کیا جا رہا ہے۔

اختیار ولی خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی ریلی دیکھ کر اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ خیبرپختونخوا میں 2800 ارب کے ڈاکے کیسے ڈالے گئے۔پی ٹی آئی جلسوں پر شاہانہ خرچوں سے اندازہ ہو رہاہے کہ پختونخوا ہزاروں ارب کا مقروض کیسے ہوا۔علی امین ریسکیو 1122 کے ملازمین اور گاڑیوں کی قیادت کررہے ہیں۔سینکڑوں پولیس بھی سیکیورٹی کے نام پر ریلی میں شامل ہیں۔ جلوزئی اور شمشتو مہاجر کیمپ کے مہاجرین پانچ پانچ ہزار روپے دیہاڑی پر ریلی میں شامل ہیں۔ خیبرپختونخوا میں اٹھارہ یونیورسٹیاں بند کرکے بیچنے والے صرف گندی سیاست کر رہے ہیں۔ صحت کارڈ پر ووٹ لینے والوں نے صحت کارڈ بھی گزشتہ ماہ بند کردیا۔ پاکستان کا امن برباد کرنے والے جلسوں اور گالی گلوچ کی گندی سیاست کے سوا کچھ نہی کر سکتے۔مسلم لیگ ن اور پاک فوج حالات نہ سنبھالتی تو پی ٹی آئی پاکستان کو تقسیم کرنے کے قریب پہنچ چکی تھی۔ ہم نے پی ٹی آئی کے مذموم عزائم خاک میں ملا دئیے ہیں

پی ٹی آئی لاہور جلسہ کا وقت شروع،خالی کرسیاں،قیادت نہ پہنچی

واضح رہے کہ تحریک انصاف آج لاہور میں جلسہ کرے گی، لاہور میں کاہنہ میں پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت ملی ہے،جلسے میں پی ٹی آئی کے ملک بھر سے کارکنان شریک ہوں گے،جلسے کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں

لاہور جلسہ کی اجازت نہ ملنے پر عمران خان نے "پلان بی” بتا دیا

لاہور جلسہ،پی ٹی آئی اجازت کی منتظر،علی امین گنڈاپور کی حکمت عملی تیار

اجازت دیں یا نہ دیں ہم جلسہ کریں گے،شعیب شاہین

پی ٹی آئی کا لاہور جلسہ روکنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

ہم پر کربلا بنا دیں جلسہ تو ہر صورت کریں گے،علیمہ خان

تحریک فتنہ فساد کا جلسہ،سب راستے کھلے ہیں،عظمیٰ بخاری

Leave a reply