تعلقہ میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی( نامہ نگار مشتاق علی لغاری)ڈہرکی میں سیپکو واپڈا نے آپریشن کی آڑ میں بھتہ خوری کا سلسلہ شروع کردیا،نادہندگان صارفین کی ادائیگی کے بعد اتارا گیا ٹرانسفارمر نصب کرنے کے بعد گزشتہ ایک ہفتہ سے چلایا نہیں جا رہا
ڈہرکی : سیپکو واپڈا نے آپریشن کی آڑ میں بھتہ خوری شروع کردی،شہریوں کااحتجاجhttps://t.co/qI6MkVBMAE@BaaghiTV @MumtaazAwan
@TeamSepco10@WapdaPK pic.twitter.com/O0j6dOKGzA— Dr.Mustafa Badani (@DrMustafa983) September 30, 2023
صارفین کاکہنا ہے کہ سیپکو ایکسین معراج الدین شیخ،ایس ڈی او واپڈا ڈہرکی فیاض بھٹو اور لائن مین قاسم علی بجلی بحالی کے لیے بھاری رشوت طلب کر رہے ہیں،جونگ کالونی کے ٹرانسفارمر میں 30 نادہندگان تھے،آپریشن کے دوران ٹرانسفارمر اتار لیا گیا۔
صارفین کا کہنا ہے کہ سیپکو واپڈا کے 30نادہندگان نے بل ادا کردیے،واپڈا عملے نے ٹرانسفارمر دوبارہ لگا دیا لیکن افسران چلانے کے لیے رشوت طلب کررہے ہیں۔متاثرہ شہریوں نےواپڈا کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لے کر بجلی بحال کرنے کی اپیل کی ہےبصورت دیگر قومی شاہراہ بلاک کر احتجاج کیا جائے گا۔