دہشتگردی کا شکارچینی انجینئرزآئی پی پی مذاکرات میں شامل نہیں تھے

ipps

فنانس ڈویژن نے کراچی میں دہشتگردی کا شکار چینی انجینئرز کے ساتھ ٹیرف میں کمی پر مذاکرات کرنے کی خبروں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں انجینئرز آئی پی پی مذاکرات میں شامل نہیں تھے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فنانس ڈویژن کی جانب سے کراچی ایئرپورٹ کے قریب خود کش دھماکے میں ہلاک ہونے والے 2 چینی انجینئرز کو آئی پی پیز کے ساتھ جاری مذاکرات سے منسلک کرنے والی خبروں کی وضاحت کی ہے۔فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حکومت آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے اور مذاکرات میں وہ پاور پلانٹ بھی شامل ہے جس کے لیے ہلاک ہونے والے دونوں انجینئرز کام کرتے تھے۔تاہم ہلاک ہونے والے چین کے انجینئرز آئی پی پیز کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں شامل نہیں تھے لہٰذا اس حوالے سے میڈیا پر گردش کرنے والے خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ کراچی میں دہشت گردی کے شکار ہونے والے چینی انجینئرز سے بجلی ٹیرف میں کمی پر مذاکرات جاری تھے۔

حکمران اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی روکنے کے لیے عملی اقدامات کریں ، ملی یکجہتی کونسل سندھ

حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کی روزنامہ 92 کے دفاتر بند کرنے کی مذمت

Comments are closed.