کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے فوجی اہلکاروں کی نمازِ جنازہ کوئٹہ گیریژن، بلوچستان میں ادا کی گئی۔
اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ، وزیراعلیٰ بلوچستان، گورنر بلوچستان، صوبائی وزراء اور فوجی و سول حکام کی بڑی تعداد موجود تھی۔نمازِ جنازہ کے بعد آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں سے ملاقات کی۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اس موقع پر دہشت گردی کے خلاف قوم کے عزم کو دوبارہ دوہراتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کو کبھی بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فوج اور عوام کا عزم و ارادہ یکجا ہے۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تمام پاکستانیوں کی حمایت، فوجی و سول اداروں کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے تاکہ ملک کا مستقبل پرامن اور خوشحال بنایا جا سکے۔اس سے قبل کوئٹہ پہنچنے پر آرمی چیف کا استقبال کور کمانڈر بلوچستان نے کیا۔
واضح رہے کہ آج صبح بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 26 افراد جاں بحق اور 62 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔پولیس نے بتایا تھا کہ دھماکا جعفر ایکسپریس کے گزرنے کے وقت ریلوے اسٹیشن کے اندر پلیٹ فارم میں ہوا۔دھماکے کے وقت مسافر ریلوے اسٹیشن میں جعفر ایکسپریس سے پشاور جانے کی تیاری میں مصروف تھے، ریلوے حکام نے کہا تھا کہ ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ گھر کے قریب ہوا جبکہ ٹرین اب تک پلیٹ فارم پر نہیں لگی تھی۔کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات نے ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کے خودکش ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے آگاہ کیا تھا کہ دھماکے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔
سپریم کورٹ کی ہفتہ وار رپورٹ میں مقدمات کی تعداد کم
عوام کو 115پارکوں کا تحفہ ، کھیل کے میدانوں کو آباد کیا، ،جماعت اسلامی کراچی
کوئٹہ دھماکے کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ