مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان تابش قیوم نے کہا ہے کہ اسلام آباد کچہری خود کش حملہ،وانا کیڈٹ کالج پر حملہ قابل مذمت ہیں،دہشت گردی کے خلاف قوم متحد ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ ایک ہو کر ہی جیتی جا سکتی ہے،شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی صحتیابی کےلئے دعا گو ہیں
تابش قیوم کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک بار پھر دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے،اسلام آباد کچہری کے اندر ایک خوفناک خود کش حملہ ہوا جس میں معصوم لوگوں کو شہید کیا گیا، وانا کے اندر کیڈٹ کالج پر حملہ کیا گیا جس میں سینکٹروں کیڈٹس،بچے جن میں سے کئی کو نکال لیا گیا، کئی محصور ہیں،یہ دونوں واقعات قابل مذمت ہیں،ضرورت اس امر کی ہے کہ ان حالات میں صفوں میں اتحاد پیدا کریں،بیانیوں، گفتگو،جذبات کے اظہار میں یہ یاد رکھیں کہ پاکستان کو پہلے دن سےجو قوتیں تسلیم نہیں کرتی تھیں وہی آج اس دہشت گردی کی پشت پناہی پر موجود ہیں،وہ لوگ جو اسلام کے دائرہ کار سے نکل چکے ہیں، مسلمانوں کا قتل عام کرتے ہیں، وہی پاکستانیوں پر بھی حملے کر رہے ہیں، ہم حالت جنگ میں ہیں، اپنی صفوں میںاتحاد پیدا کرنا ہے،ہمیں منظم، متحد ہو کر ایک قوم بن کر سیکورٹی اداروں کے پیچھے کھڑا ہونا ہے، اللہ تعالیٰ پاکستان کی حفاظت فرمائے، شہدا کے اللہ تعالیٰ درجات بلند، لواحقین کو صبر جمیل دے، آمین








