کراچی: منگھوپیر پولیس نے دہشتگردی اور منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ملزم سرعام غیر قانونی منی کلاشن/ماؤزر لیکر منشیات کی سپلائی کر رہا تھا اور شہریوں میں خوف و حراس پھیلا رہا تھا ۔

ملزم جہانزیب ولد عبدالخالق بین الصوبائی منشیات سپلائر گروہ کا کارندہ ہے۔

چوکی انچارج مائی گاڑی نے گلشن توحید کے قریب سے ملزم کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزم سے 1040 گرام فائن کوالٹی چرس، منی کلاشن/ماؤزر بمعہ ایمونیشن اور 125 موٹرسائیکل برآمد۔

گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ الزام نمبر 140/2021 اور 141/2021 درج، تفتیش جاری۔

ملزم پیشہ ور مجرم ہے اور متعدد بار گرفتار ہو کر جیل بھی جا چکا ہے۔

Shares: