سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان صحت مند ہیں اور بشریٰ بی بی بھی ٹھیک ہیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر تشویش کا اظہار کیا،اور کہا کہ مران خان سے ملاقات نہ کرانے کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے، احتجاج بھی ریکارڈ کرائیں گے،انہوں نےبانی پی ٹی آئی کی جلد رہائی کا بھی مطالبہ کردیا،علی امین گنڈاپور نے گفتگو کے دوران دہشتگردانہ واقعات کی مذمت کی، ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی امریکا میں ہو یا کہیں بھی ، قابلِ مذمت ہے، علی امین گنڈاپور نے دہشت گردی کے خلاف مل کر مشترکہ حکمتِ عملی بنانے پر زور دیا۔








