شاہرگ، بلوچستان کے قریب کمان پاس کے پاک فوج کا آپریشن،فائرنگ کے تبادلے میں دو نوجوان شہید 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے-
باغی ٹی وی :پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شاہرگ، بلوچستان کے قریب کمان پاس کے عمومی علاقے میں دہشتگردوں کا صفایا کرنے کیلئے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن شروع ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز کو دہشت گردوں کے مشتبہ مقام کے قریب ہیلی گرا دی گئی تاکہ فرار کے راستوں کو بلاک کر کے ٹھکانے کو صاف کیا جا سکے۔
تاہم، بلاکنگ پوزیشنز کے قیام کے دوران، دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں سپاہی شفیع اللہ اور سپاہی محمد قیصر شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 بار دہشت گرد مارے گئے جب کہ دیسی ساختہ بم سمیت اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔








