کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام،دو انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار

ملزمان کو مختلف غیر ملکی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے لاکھوں روپے بھی موصول ہوچکے ہیں
0
119

کراچی: پولیس نے شہر میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ’را‘ کے دو انتہائی خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

باغی ٹی وی: ایس ایس پی کورنگی حسن سردار کا کہنا ہے کہ کورنگی صنعتی ایریا پولیس اور حساس اداروں نے تکنیکی بنیادوں پر مشترکہ ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تربیت یافتہ دو انتہائی ہائی پروفائل دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان سے دو ہینڈ گرنیڈ، ایک 9 ایم ایم پستول اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں، گرفتار دہشت گردوں کی شناخت خاور حسین ولد عبدالغنی اور جابر ولد مشتاق کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزمان سے ابتدائی تفتیش کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، ملزمان بیرون ملک سے ملنے والے ٹارگٹ کی ریکی کرتے اور تمام تفصیلات و تصاویر بیرون ملک بھیجتے تھے،ملزمان کو مختلف غیر ملکی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے لاکھوں روپے بھی موصول ہوچکے ہیں، ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔

اسرائیلی فوج کے رفح میں فضائی حملے شروع، 8 بچوں سمیت 26 فلسطینی شہید

چینی صدریورپ کے سرکاری دورے پر فرانس پہنچ گئے

حماس کے مطالبات تسلیم کرنا اسرائیلی ریاست کے لیے ایک بدترین شکست ہوگی،نیتن یاہو

Leave a reply