دہشت گردوں کو مبینہ پناہ دینے والے ڈاکٹر کو ہی کرونا ہو گیا

0
43

دہشت گردوں کو مبینہ پناہ دینے والے ڈاکٹر کو ہی کرونا ہو گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے ٹی سی کراچی میں دہشتگردوں کو علاج معالجہ اورپناہ دینے کا کیس کی سماعت ہوئی

ڈاکٹرعاصم،وسیم اختراورانیس قائم خانی عدالت میں پیش نہیں ہوسکے ڈاکٹرعاصم اور انیس قائم خانی کو بھی کورونا ہو گیا .وکیل نے عدالت میں کہا کہ ڈاکٹرعاصم اورانیس قائم خانی کورونا کے باعث قرنطینہ میں ہے،پیش نہیں ہوسکتے،وسیم اختر ذاتی مصروفیت کےباعث پیش نہیں ہوسکتا، آج حاضری سے استثنیٰ دی جائے،عدالت نے وکیل کی سماعت منظور کر لی اور حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنائی جائے.

زرداری کی زبان کاٹے جانے میں مبینہ طور پر ملوث نجف مرزا ایک بار پھرمتحرک

واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم کیس میں انیس قائم خانی،وسیم اختر، روف صدیقی،قادر پٹیل،عثمان معظم نامزد ہیں دہشتگردوں کے علاج معالجہ کیس میں عبوری ضمانت مسترد ہونے پر ملزمان جیل بھی جا چکے ہیں.

سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو عدالت نے دی ملک سے باہر جانے کی اجازت

Leave a reply