قریشی نے کرتار پور میں مودی سے کیا مطالبہ کر دیا؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرتار پور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بابا گرونانک کے جنم دن کے موقع پر وزیراعظم کی طرف سے تمام سکھ برادری کو خوش آمدید کہتا ہوں، آج کا دن تاریخی دن دکھائی دے رہا ہے، آج محبت کی راہداری کا افتتاح ہوا ہے، مذہبی رواداری کا دنیا آج عملی نمونہ دیکھ رہی ہے، دنیا بھر کی سکھ برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں آج تاریخ رقم ہو رہی ہے اور اس کا سہرا تاریخ وزیراعظم عمران خان کو دے گی، عمران خان نے اللہ کی خوشنودی کے لئے یہ قدم اٹھایا.

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دنیا بھر کے سکھوں کو دعوت دیتا ہوں کہ انہیں یہاں خوش آمدید کہتے ہیں، دنیا بھر سے آنے والے سکھ پاکستانیوں کی محبت،مہمان نوازی، رواداری کا عملی مظاہرہ دیکھیں، بابا گرونانک کا پیغام امن کا تھا،آج اس خطے میں امن کو خطرہ کہاں سے لاحق ہے؟ کون ذمہ دار ہے، ہم اس خطے کو کیسے محفوظ کر سکتے ہیں، بابا گرونانک نے محبت کے بیج بوئے، آج ہمیں سوچنا ہے کہ برصغیر میں نفرت کے بیج کون بو رہا ہے،

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ محبت کی راہداری ہے جس کا وزیراعظم کر رہے ہیں، اگر دونوں اطراف کے لوگ پہلے فیصلہ کرتے تو آج غربت نہ ہوتی، پوری سکھ برادری پاکستان کے فیصلے کو سراہ رہی ہے،باباگرونانک کا پیغام محبت ، رواداری اور صوفیاکا پیغام ہے ،کاش یہ پیغام کشمیر کی وادی میں بھی پھیل جائے،یہ خیرسگالی کی راہ داری ہے،پاکستانی حکومت معاشی اور محبت کی راہ داری پر کام کررہی ہے،

قریشی نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے ایک سال قبل جو وعدہ کیا تھا وہ ایفا کر دیا، ایک وعدہ مودی نے بھی کیا تھا 72 برس ہو گئے کشمیری اس وعدے کے وفا کے منتظر ہیں، آج ضرورت اس امر کی ہے کہ مذہبی رواداری ہونی چاہئے، پاکستان میں گوردوارے آباد ہیں،عمران خان نے 400 ایسے مندر کا آغاز کرلیا ہے جن پر کام کیا جائے گے ،یہ سنت محمدی ہے ،اقلیتوں کا تحفظ ہمارے نبی کا پیغام ہے،

قریشی نے کہا کہ سرینگر کی جامع مسجد کشمیریوں کے لئے کھول دی جائے تاکہ کشمیری وہاں جمعہ ادا کر سکیں،کشمیری منتظر ہیں، آئیں مل کر راستہ نکالیں،مودی نے پاکستانی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا، میں کہتا ہوں کہ کیا آپ عمران خان کو شکریہ کا موقع بھی کشمیر سے کرفیو اٹھا کر دیں گے؟ آو مل کر سوچیں کس طرح غربت، جہالت کے خلاف لڑنا ہے.مل کر چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے

Shares: