باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو آئین دیا ،
بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو عوام کے درد سے واقف تھے،گلگت بلتستان کے لوگوں نے بینظیر بھٹو کا ساتھ دیا تھا،پیپلزپارٹی دورمیں گلگت بلتستان اور ملک بھر میں روز گار دیا گیا،آصف زردار ی نے گلگت بلتستان کےعوام کو سہولیا ت کی بات کی ،پیپلزپارٹی حکومت نے تنخواہوں میں 100فیصد تک اضافہ کیا،
https://twitter.com/IkhlaquHussain/status/1321768612244426757
بلاول بھٹو بلتستان کے خطرناک راستوں پر رواں دواں۔ گلگت بلتستان کے الیکشن کی طویل ترین مہم ہے۔ #PPP @MediaCellPPP @PPP_Org pic.twitter.com/cQXusrXn1A
— Syed Munawar Alam (@syedMunawarAlam) October 29, 2020
بلاول بھٹو زرداری کی اسکردو کے علاقے روندو آمد پر عوام کا پرجوش استقبال وزیراعظم بلاول وزیراعظم بلاول کے نعروں سے گونج اٹھا۔ بلاول زرداری کا ضلع اسکردو کے سب ڈویژن روندو کے علاقے ڈمبوداس میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ میں گلگت بلتستان کے عوام کو ان کی زمین کامالک بنا کر رہو ں گا،ہم عمران خان کو ٹائیگر فورس بنانے نہیں دیں گے، وزیر اعظم نے ملک کو تبدیلی کی تباہی سے گزارا ہے ،چاہتے ہیں بلوچستان اور گلگت بلتستان کے اسپتالوں میں مریضوں کا مفت علاج ہو، “کسی کو بھی گلگت بلتستان کی عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے۔”میں الیکشن کے دن تک آپ کے ساتھ رہوں گا ،دیکھتا ہوں کیسے عوام کے ووٹوں پر کوئی ڈاکہ مار سکتا ہے؟
https://twitter.com/islamk454/status/1321759335853293570
بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہم گلگت بلتستان کے عوام کی آواز اسلام آباد تک پہنچائیں گے، oم نے گلگت بلتستان کے عوام کو حق ملکیت دلوانا ہے،