وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللّٰہ نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کے ساتھ نیا اور اہم ادارہ تشکیل دیا جا رہا ہے، اس لیے نوٹیفکیشن کسی عجلت میں جاری نہیں ہوگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی واپسی کے بعد جتنا وقت درکار ہوگا اسی حساب سے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین کے بعد قوانین اور پھر رولز بنائے جاتے ہیں، لہٰذا یہ تمام معاملات مکمل احتیاط سے طے کیے جائیں گے۔رانا ثنااللّٰہ نے واضح کیا کہ کسی معاملے کا زیر غور ہونا اور فیصلہ ہونا دو الگ چیزیں ہیں، مختلف آپشنز مختلف وقتوں میں سامنے آتے رہتے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے بعد نئے ادارے کی مدت 5 سال ہوگی جو آئینی ترمیم کے مطابق ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کبھی اس نوٹیفکیشن میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش نہیں کی۔ پی ٹی آئی وفد سے ملاقات کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ وفد کی درخواست اسپیکر کو دی گئی تھی مگر بعد ازاں وزیراعلیٰ کی دھمکی کے بعد ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔واضح رہے کہ حکومت نے 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے آرٹیکل 243 میں تبدیلی کر کے چیف آف ڈیفنس فورسز کا نیا عہدہ قائم کیا ہے
تاجکستان میں 5 چینی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق
پی ٹی اے نے وی پی این سروس کی لائسنسنگ کا آغاز کر دیا
اسلام آباد میں دو ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ








